ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اختلافات سےکون فائدہ اٹھاکر اسمبلی تحلیل کروا سکتا ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نجکاری کی بات کرتے ہیں اور پیپلز پارٹی نجکاری کے سخت خلاف ہے، جب ہم اپنے منشور پر چلیں گے تو اختلافات پیدا ہوں گے، ان اختلافات سے باقی جماعتیں فائدہ اٹھاتے ہوئے اسمبلی تحلیل کروا سکتی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ یہ اتحاد ایک کٹھن سفر ہو گا، اس سے پہلے کی پی ڈی ایم میں 16 جماعتوں کا اتحاد تھا، اس میں اتفاق تھا لیکن اس بار دیگر جماعتیں کشتی میں سوار ہونے کے بجائے ساحل پر کھڑا ہونا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساحل پر کھڑا ہونے والا تماشہ دیکھنے والا ہوتا ہے، ساتھ دینے والا نہیں، کہاوت ہے سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا، میرا کہنا ہے سیاست میں حیا بھی نہیں ہوتی۔ان کا کہنا تھاکہ اگلی متوقع حکومت ’اکثریتی نہیں بلکہ ’اقلیتی‘ ہوگی، ہمارے سخت فیصلوں پر پیپلز پارٹی تنقید کرے گی، ہمارے مختلف اور متصادم ایجنڈے سب سے بڑا چیلنج ہیں، ہم نجکاری کی بات کرتے ہیں اور پیپلز پارٹی نجکاری کے سخت خلاف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close