قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس کب منعقد ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ جیسے ہی کامیاب امیدواروں کی لسٹ جاری ہو گی، قومی اسمبلی اجلاس کی سمری وزیر اعظم کو بھجوائی جائے گی۔۔۔۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ اس کے بعد صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی۔۔۔۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں حکومت نے اپنی ذمے داری پوری کی ہے، کمشنر راولپنڈی کے معاملے پر اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنی ہے، الیکشن کمیشن بھی معاملے پر کارروائی کر رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں