کراچی(پی این آئی)عام انتخابات، پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی۔۔۔۔۔۔۔پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جے یو پی تمام امیدوار پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار کر رہی ہے۔حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ابوالخیر محمد زبیر ہمارے ساتھ موجود ہیں، جے یو پی پورے پاکستان میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں سے الحاق کر رہی ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھا، نواز شریف صاحب نے چن چن کر مخالفین کو جیل میں رکھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے چاہا پورے پاکستان کو جیل میں رکھیں،
پی ٹی آئی اور ن لیگ کلیش کی سیاست چاہتے ہیں، صحیح سیاست پاکستان پیپلز پارٹی کر رہی ہے۔علاوہ ازیں جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ابوالخیر محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے قائد نے ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ مل کر آئین بنایا، میں نے یہ مناسب نہیں سمجھا کہ پیپلز پارٹی کا امیدوار میرے حق میں بیٹھ جائے۔صاحبزادہ زبیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا حق بنتا ہے، مکمل سپورٹ کریں گے، زرداری صاحب نے وعدہ کیا کہ اقتدار میں آکر آئین کی بالادستی کے لیے کام کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں