عام انتخابات ملتوی ہونے کا کتنا امکان ہے؟

کوئٹہ(پی این آئی)عام انتخابات ملتوی ہونے کا کتنا امکان ہے؟۔۔۔۔۔۔۔ بلوچستان کے نگران وزیر داخلہ زبیر جمالی نے کہا ہے کہ ملک صاف شفاف اور آزادانہ انتخابات کی طرف گامزن ہے اور اب عام انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ہے۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر جمالی نے کہا کہ بلوچستان حکومت عام انتخابات کے پرامن انعقادکو یقینی بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کر رہی ہے، صوبے کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پولنگ اسٹیشنوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں ٹوٹل 5067 پولنگ اسٹیشنز میں 2055 حساس ترین، 2280 حساس اور 832 پولنگز کو نارمل قرار دیا گیا ہے، شہری علاقوں میں پولیس اور دیہی علاقوں میں لیویز فورس تعینات ہوگی۔نگران وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایف سی اور پاک آرمی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے جس کے لیے نزدیکی کچھ پولنگ اسٹیشنز کے حساب سے سول فورسز کی مدد کے لیے ایف سی اور ریگولر آرمی کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو یکساں سکیورٹی دینے کے لیے تیار ہے، اگر کسی کو اس بارے میں کوئی خدشات ہیں تو وہ محکمہ داخلہ کو آگاہ کرے، حکومت انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں