اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے امکان کو رد کردیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں، کچھ بھی ہوجائے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ٹکٹوں سے متعلق منگل اور بدھ کو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کروں گا اور سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کریں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آر اوز کے فیصلوں پر عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، بلے کا نشان چھینا گیا تو جمہوریت کا نقصان اور پی ٹی آئی کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 550 سے زیادہ امیدواروں کےکاغذات نامزدگیوں کی درخواستیں مسترد ہوئیں جن میں سے تحریک انصاف کے 380، (ن) لیگ کے 28 جب کہ پیپلزپارٹی کے 40کاغذات مسترد ہوئے، یقینا کچھ ٹیکنیکل پوائنٹ بھی اٹھائے گئے ہیں کہ نومینشن فارم پر سائن موجود نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں