سیالکوٹ(آئی این پی)سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز نے کہا ہے کہ میرے کاغذات نامزدگی مسترد کرنیوالے آر او کو چند گھنٹوں میں خواجہ آصف نے ڈ ی سی بنوا دیا۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ جس ریٹرننگ افسر نے میرے کاغذات نامزدگی مسترد کئے اسے چند گھنٹوں میں ہی خواجہ آصف نے خدمات کی فراہمی کے عوض ڈپٹی کمشنر بنوا دیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے ہو رہے ہیں میرے ملک میں جمہوریت کے سودے۔ کیا ان ریٹرننگ افسران کے حوالے پورا الیکشن کرنے والے چیف جسٹس صاحب نوٹس لیں گے؟۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں