مچھ میں دستی بم دھماکہ، 2بچے جاں بحق ، علاقے میں خوف و ہراس

مچھ (آئی این پی) بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں دستی بم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے پولیس سٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جو مشرقی جانب دیوار سے لگ کر قریبی ہی گلی میں گر کر پھٹ گیا۔انہوں نے کہا کہ گلی میں موجود دکان میں خریداری میں مصروف 2 بچے دستی بم حملے کے زد میں آئے اور دکان کے شیشے ٹوٹ کر لگنے سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت بابر جبکہ زخمی ہونے والے بچے کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی جسے سول ہسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردیں۔

close