سردی کی شدت ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ

لاہور،پشاور(آئی این پی)سردی کی شدت بڑھنے پر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی چھٹیوں میں مزید توسیع کردی گئی اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔جاری نوٹیفکیشن میں پنجاب میں تعلیمی اداروں میں موسم کی چھٹیوں میں 9 جنوری تک توسیع کی گئی ،وزیر تعلیم منصور قادر نے چھٹیوں میں توسیع کی تصدیق کر دی۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مراسلے کے مطابق سرد موسم کے باعث 7 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع اساتذہ کی الیکشن ٹریننگ اور سرد موسم کی وجہ سے کی گئی ۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں اسکول یکم جنوری سے کھلنے تھے جو اب 8 جنوری کو کھلیں گے۔

close