جعلی ڈگری اور کرپشن کا الزام، سابق چیئرمین ڈریپ شیخ اختر گرفتار

 

اسلام آباد: (پی این آئی) وفاقی تحقیقاتی (ادارے ایف آئی اے) نے سابق چیئرمین ڈریپ شیخ اختر کو جعلی ڈگری اور کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ڈریپ شیخ اختر کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا ہے، ایف آئی اے کورٹ سینٹرل کے جج شاہ رخ ارجمند نے شیخ اختر کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق سابق چیئرمین ڈریپ شیخ اختر پر ڈھائی ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ترجمان کے مطابق شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے سی ای او کی تعیناتی حاصل کی تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملازمت کے لیے ملزم کی پیش کردہ پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی نکلی۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم 2018ء اور 2019ء کے دوران بطور سی ای او ڈریپ تعینات رہا، ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں