نیب نے فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسلام آباد(پی این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا کہ فواد چودھری کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا جائے، عدالت پیشی کے بعد انکوائری کا آغاز ہوگا۔
نیب کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے ملزم ہیں، نیب سیکشن 24 اے کے تحت فواد چوہدری کے وارنٹ جاری کیے گئے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نے وارنٹ کی تکمیل اور تفتیش سے متعلق نیب درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر نیب حکام اور تفتیشی افسر پیش ہوئے۔
نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق انکوائری میں فواد چودھری کی ضرورت ہے، چیئرمین نیب نے فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں،۔
نیب نے استدعا کی کہ فواد چودھری جوڈیشل اورعدالت کی کسٹڈی میں ہیں، ان سے وارنٹ تعمیل کرانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے فوادچوہدری کو وارنٹ کی تعمیل کرانے کی اجازت دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فواد چوہدری سے نیب وارنٹ پر تعمیل کرانے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی مقامی عدالت نےفراڈ کیس میں گرفتار فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اینٹی کرپشن کی درخواست مسترد کردی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں