عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کب ہو گا؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کب ہو گا ؟ اس حوالے سے اعلیٰ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان 17 دسمبر (اتوار) کو اسلام آباد میں کرے گا۔

انتخابات اگلے سال 8 فروری کو ہوں گے۔ شیڈول کے اعلان کے اگلے دن کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع کر دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے اس پورے عمل کے لیے 54 دن دینے کا فیصلہ کیا ہے جو 8 فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے پولنگ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں