190ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان کو جوڈیشل کر دیا گیا

راولپنڈی(پی این آئی)احتساب عدالت نے عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی۔ نیب حکام نے عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے نیب کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ریفرنس بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ نیب نے عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار کیا ہے اور حکومت نے ان کے جیل میں ٹرائل کی منظوری دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں