اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نئے کپتان شان مسعود کے پاس بہت اچھا موقع ہے کہ اپنی صلاحیتیں دکھائیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو نئے کھلاڑی آئے ہیں ان کے لیے سنہری موقع ہے۔انہوںنے کہاکہ شان مسعود کے پاس اپنی صلاحیت دکھانے کا بڑا اچھا موقع ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ آسٹریلیا جیسے دورے ریگولر طور پر کرنے کی ضرورت ہے، بائی لیٹرل سیریز زیادہ سے زیادہ ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی پاکستان آئیں، ہمارا پریکٹس میچ بھی آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے ساتھ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں