چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں سزا عمر قید یا سزائے موت ہے، ہائیکورٹ نےعمران خان اور شاہ محمود قریشی کا ٹرائل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل 4 ہفتے میں مکمل کیا جائے۔۔۔چیف جسٹس عامر فاروق نے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جرم پر اُکسانے، جرم کی سازش یا معاونت کرنے والے کو مرکزی جرم کرنے کی طرح ہی دیکھا جائے گا۔۔۔تفصیلی فیصلے میںاسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں سزا عمر قید یا سزائے موت ہے،

شاہ محمود قریشی کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جائے گا، بلا شبہ ضمانت سزا روکنا نہیں۔۔۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمر قید یا سزائے موت کے ملزمان کو عدالتیں ضمانت دینے میں احتیاط سے کام لیتی ہیں، اس قسم کے کیسز میں جب تک معقول وجہ موجود نہ ہو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں