حماس کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کیلئے مولانا فضل الرحمان کس ملک پہنچ گئے

اسلام آباد(پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان حماس کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کے لیے قطر پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اور سابق سربراہ خالد مشعل سمیت دیگر حماس قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ایکسپریس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے امیر قطر کے بعد ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان ترکیہ اور قطر کی حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ جنگ بندی کرائی جاسکے۔

مولانا فضل الرحمان غزہ میں پھنسے مظلوم فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل سمیت دیگر امور پر بھی عرب ممالک کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں