فواد چوہدری تیسری مرتبہ گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی)پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو گھر سے گرفتار کیا گیا، پولیس انہیں کہاں لے گئی یہ معلوم نہیں۔ فواد چوہدری کی اہلیہ کے مطابق صبح اسلام آباد پولیس کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں کچھ لوگ آئے جو فواد کو لیکر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

اس سے ایک دن قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو بھی اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انہیں ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا ، بعد ازاں عدالت نے انہیں جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں