میانوالی، ائر فورس ٹریننگ ائر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

میانوالی (پی این آئی) ائر فورس ٹریننگ ائر بیس میانوالی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔۔۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔۔۔۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق 3 دہشت گردوں کو ایئر بیس میں داخلے سے پہلے ہی ہلاک کیا گیا جبکہ باقی 3 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔۔۔۔۔اس دوران جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا، کلیئرنس آپریشن آخری مراحل میں ہے۔۔۔۔۔ راولپنڈی سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ حملے میں پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیاروں اور فیول باؤزر کو نقصان پہنچا ہے۔۔۔۔۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشترکہ کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔۔۔۔۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج ہر قیمت پر ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے ۔۔۔۔۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میانوالی ائر بیس پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔۔۔۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close