خطرے کی گھنٹی بج گئی، احتساب عدالت نے آصف زرداری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے اور سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری سمیت 15 ملزمان کو ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔۔۔۔۔عدالت نے سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابڑو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید اور عبدالندیم بھٹو کو بھی طلب کیا ہے۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تمام ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں جس میں ملزمان کو 18 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں