گیس قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے وضاحت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) نگراں وفاقی وزیر محمد علی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتادی ، ان کا کہنا ہے کہ ملک کا نقصان ختم کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا۔

 

 

 

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمحمدعلی نے کہا کہ رواں سال اوگرا کو گیس کی خریداری کے لیے 697 بلین روپے چاہیے، پاکستان میں پچھلے 10 سالوں میں گیس ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں، آج ہزار ارب روپے سے کم کی گیس اور آئل نکال رہے ہیں چونکہ گیس کی مقامی پیداوار کم ہے، آر ایل این جی کی درآمد کرنی پڑتی ہے، مقامی سطح پر ضرورت پوری کرنے کیلئے 210 ارب ادا کرنے پڑتے ہیں، رواں مالی سال بھی قیمتیں نہ بڑھاتے تو 400 ارب کا نقصان ہوتا۔ نگران وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں قیمتیں بڑھائی جاتیں تو آج اتنا اضافہ نہ ہوتا، 10برس میں گیس کمپنیوں کو 879 ارب روپے کا نقصان ہوا، پوری گیس چین کا نقصان 2100 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے تاہم گیس قیمتیں بڑھانے سے اب پیٹرولیم سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ نہیں بڑھے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں