شیخ رشید نے کس کو اپنا جانشین مقرر کر دیا؟ ویڈیو پیغام جاری

راولپنڈی (پی این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو اپنا جان نشین مقرر کردیا۔

 

 

 

اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ لاوارث آدمی ہوں، راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلیئر کرتا ہوں۔میرا سیاسی فیصلہ ہی راشد شفیق کا سیاسی فیصلہ ہوگا، وہ میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہم عظیم فوج کے ساتھ ہیں اور 9 مئی کے واقعات کی دونوں باپ بیٹا مذمت کرتے ہیں۔میں دونوں نشستوں سے قلم دوات پر انتخاب لڑوں گا اور راشد شفیق اس کاحصہ ہے۔

close