وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج کہاں پہنچیں گے؟

لاہور ( آئی این پی) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج ( پیر ) کو 2روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم پیر اور منگل کو لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

نگران وزیر اعظم سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے مختلف سیاسی رہنمائوں کی بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں