چھاپے کے دوران 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کے سگریٹ قبضے میں لے لیے گئے

لاہور ( آئی این پی ) لاہور کے علاقہ جوہر ٹائون میں کسٹمز انٹیلی جنس کے چھاپے دوران کروڑوں روپے مالیت کے غیر ملکی سمگل شدہ سگریٹ برآمد کر لیے گئے۔حکام کے مطابق ڈائریکٹر حارث انصاری کی ہدایت پر کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے اتور کے روز علی الصبح جوہر ٹائون میں واقع ایک گھر میں چھاپے کے د وران بھاری مقدار میں غیر ملکی سمگل شدہ سگریٹ برآمد کرلیے جس کے بعد اکبر چوک میں واقع پان شاپ پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

کسٹمز حکام نے بتایا کہ پان شاپ سے بھی سمگل شدہ سگریٹ برآمد ہوئے، مجموعی طور پر کسٹمز ٹیم نے 3کروڑ 40لاکھ روپے کے غیر ملکی سمگل شدہ سگریٹ برآمد کر کے قبضے میں لیے ۔

close