آج کہاں کہاں بارش ہو گی؟

اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے کہا ے کہ شمالی علاقوں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، البتہ بالائی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔ اس کے علاوہ دیر،سوات اور کوہستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ، جبکہ مری اور گلیات میں صبح کے اوقات میں سرد رہے گا، اس کے علاوہ اوکاڑہ ، بہاولنگر اور گردونواح میں شام یا رات میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ پنجگور، تربت، آواران،لسبیلہ اور خاران میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں