پاکستان نےابابیل کا کامیاب تجربہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل سسٹم دفاعی اور اسٹریٹجک صلاحیت کا اہم عنصرہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا، تجربےمیں مختلف ڈیزائن ، تکنیکی پیرامیٹرز،کارکردگی کامشاہدہ کیاگیا اور ویپن سسٹم کے مختلف ذیلی پہلوؤں کو بھی جانچا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ میزائل سسٹم دفاعی اور اسٹریٹجک صلاحیت کا اہم عنصرہے،

تجربے کا مقصد کم از کم دفاعی صلاحیت کے پہلوؤں کا اعادہ کرنا تھا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے تجربے کا مشاہدہ کیا ، اس موقع پر دیگر اعلیٰ فوجی حکام، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔جنرل ساحرشمشاد مرزا نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اورانجینرزکومبارک باد دی جبکہ صدر عارف علوی ، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی جانب سے بھی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں