اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی بلند ترین سطح پر تھی، مہنگائی چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے۔۔۔۔ سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم آج بھی عدالت میں جھوٹے مقدمات میں پیش ہو رہے ہیں، جو لوگ آج جیل میں ہیں اللّٰہ کی پکڑ میں ہیں۔۔۔۔۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سولہ ماہ میں شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف واپس آ کر مہنگائی ختم کریں گے، 21 اکتوبر کو نواز شریف اپنا وژن دیں گے، ملک کی ترقی کا نسخہ صرف نواز شریف کے پاس ہے، پاکستان کے عوام جسے ووٹ دیں گے وہی وزیراعظم بنے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں