پاک بھارت ٹاکرا آج، کس کا پلہ بھاری؟ کیا بارش بھی کوئی کردار ادا کرے گی؟

احمد آباد (پی این آئی) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد میں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستان کی قومی ٹیم جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔۔۔۔ اس کے بعد اب میدان میں کچھ کر دکھانے کا وقت ہے۔۔۔۔ پاکستان کے شائقین کرکٹ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا، ایک لاکھ 30 ہزار کی گنجائش والے احمد آباد اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ اعصاب شکن مقابلے کی امید کر رہے ہیں ۔۔۔۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اب تک اپنے دونوں میچز جیت کر میدان میں اتر رہا ہے تو پاکستان نے بھی نیدر لینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں۔۔۔۔ عالمی میڈیا نے بھارت کے شہر احمد آباد پی محکمہ موسمیات کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ ریاست گجرات کے ضلع احمد آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات بہر حال موجود ہیں۔۔۔۔

close