نواز شریف کی آج لندن سے پاکستان کے لیے روانگی، پاکستان کب اور کیسے پہنچیں گے؟

لندن (پی این آئی) بیماری کا علاج کرانے کے لیے برطانیہ جانے والے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے لندن سے روانگی آج ہو رہی ہے۔۔۔۔۔پارٹی زرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن سے پہلے سعودی عرب پہنچیں گے۔۔۔۔نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے دبئی سے خصوصی طیارہ بُک کرائے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔۔۔۔۔ ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے ’امید پاکستان‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس اسپیشل فلائٹ میں تقریباً 150 افراد کی گنجائش ہو گی۔۔۔۔

ن لیگ کے زمہ داران کا کہنا ہے کہ نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔۔۔ اس دوران وہ سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔۔۔۔۔سابق وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے جہاں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔۔۔۔۔ نواز شریف کی خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرے گی جہاں سابق وزیراعظم مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں