سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی

راولپنڈی (پی این آئی) اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی ہے۔۔۔آج پیر کے روز خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود کے خلاف اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارنقوی، وکیل صفائی سلمان صفدر، ایف آئی اے کی ٹیم اور تفتیشی افسر چالان کی نقول کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔

سماعت کے دوران سائفرکیس میں چالان کی کاپیاں تقسیم کردی گئیں۔۔۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصیعدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی جو 17 اکتوبر کو عائد کی جائے گی۔۔۔ کیس کی مزید سماعت بھی 17 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں