شاہین کی شادی کے اسٹیج پر شاہد آفریدی نے بابر اعظم سے کیا سوال کر دیا ؟ویڈیو وائرل

کراچی (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب دور وز قبل کراچی میں ہوئی تھی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی شرکت کی تھی۔اس موقع پر جب کپتان بابر اعظم شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی سے ملنے اور انہیں مبارکباد دینے اسٹیج پر آئے تو شاہد آفریدی نے ان سے محمد رضوان کے بارے میں سوال کیا۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی نے پوچھا کہ رضوان نہیں آیا ساتھ، وہ کہاں ہے؟،شاہد آفریدی کے سوال پر داماد شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ پشاور چلا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close