ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کو ملازمت میں توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، باضابطہ اعلان کب ہوگا؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کوملازمت میں توسیع دینےکافیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد ہوجائے گا۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں سلیم صافی نے لکھا کہ ’’ خوش ہونےوالےخوشی منانے اورخفہ ہونےوالےماتم کی تیاری کریں۔تمام بڑوں نےمتفقہ فیصلہ کرلیا۔ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کوملازمت میں توسیع دینےکافیصلہ۔اگلےسال بھی یونیفارمڈڈی جی آئی ایس آئی رہیں گے۔

جبکہ جنرل فیصل نصیر بدستورڈی جی سی رہیں گے۔باضابطہ اعلان جلدہوجائے گا‘‘۔ان کے اس ٹوئیٹ پر صحافی مطیع اللہ جان نے لکھا کہ’’یہ بتائیں کہ توسیع درست ہے یا غلط ؟ باقی لوگوں کی خوشیوں یا ماتم کو چھوڑیں اپنا تجزیہ کریں پلیز !‘‘۔

“>

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں