اوگرا نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی، فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 23 روپے 50 پیسے لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا حتمی سمری کل وزارت خزانہ کو بھجوائے گا۔ پیٹرول کی قیمت میں 16 سے 17 روپے تک اضافہ متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 24 روپے بڑھائے جانے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر لیوی بھی 5 روپے بڑھائی جا سکتی ہے۔ ان ٹیکسز سے آئی ایم ایف کیلئے اضافی ریونیو اکٹھا کیا جائے گا۔ اوگرا کی سمری پر نگران وزیر خزانہ اور وزیر توانائی اپنی رائے دیں گے،

پیٹرولیم قیمتوں پر حتمی فیصلہ نگران وزیراعظم دیں گے۔ قیمتوں میں اضافہ 16 ستمبر سے نافذالعمل ہو گا۔

close