کینڈی (پی این آئی)پاکستان کی میزبانی میں سری لنکا میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا میچ بارش سے متاثر ہونے خدشہ ہے سری لنکا کے پالیکیلے اسٹیڈیم میں شیڈولڈ پاک بھارت میچ دوران بارش کی پیش گوئیاں ہیں تاہم اب بارش کے امکانات میں کمی بتائی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا امکان کم ہو کر 67 فیصد رہ گیا ہے،اس سے قبل کینڈی میں پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا
امکان 80 فیصد بتایا گیا تھا تاہم اس امکان میں کمی بتائی گئی ہے۔دوسری جانب ویدر مین نوودیپ دھیا نامی صارف نے ایکس (ٹوئٹر) اپنی ایک پوسٹ میں کینڈی کے موسمیاتی اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے پاک بھارت میچ ہونے کی امید جگا دی ۔ویدر مین نوودیپ کے مطابق 2 ستمبر کو کینڈی میں آسمان ابر آلود رہے گا ، 10-20 کلومیٹر رفتار سے ہوائیں بھی چلتی ریں گے، ہلکی اور درمیانی بارش کا امکان ہے تاہم دن کے اوقات میں 4 سے 5 بجے تک تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
نوودیپ کے مطابق موسمیاتی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 5 بجے کے بعد کی پروجیکشن مطابق تیز بارش کے امکانات کم ہوجاتے ہیں اس لیے ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہونے کے امکانات زیادہ ہیں تاہم اگر دن 12 سے شام 4 بجے تک تیز بارش ہو بھی جاتی ہے تو امکان ہے کہ میچ تھوڑی دیر سے شروع ہو تاہم میچ ضرور ہوگا، بارش سے میچ کے متاثر ہونے کا امکان صرف 30 فیصد رہ جاتا ہے جو کہ بالکل کم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں