گلگت بلتستان میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ

گلگت (پی این آئی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی زیر صدارت اجلاس میں گلگت بلتستان میں امن و مان کی صورتحال پر فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بڑے شہروں میں اسکاؤٹس، رینجرز اور ایف سی تعینات ہوگی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں امن و امان کے قیام کےلیے دفعہ144 نافذ کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا جب کہ انتظامیہ نے گلگت بلتستان میں غیرقانونی اجتماعات اور سڑکوں کی بندش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔۔۔۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے نفرت پھیلانے پر بھی سخت کارروائی ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں