عدالت کے واضح حکم کے برعکس چوہدری پرویز الہیٰ پھر گرفتار ، کہاں منتقل کر دیا گیا؟

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعلیٰ، پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کورہائی کے فوری بعددوبارہ گرفتار کرلیا گیاہے۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو کینال روڈ سے گرفتار کیا۔ اسلام آباد پولیس انہیں گرفتار کرکے وفاقی دارالحکومت روانہ ہوگئی ہے۔۔۔بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے پرویزالٰہی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، پولیس انہیں اسلام آباد منتقل کررہی ہے۔۔۔ بتایاگیا ہےکہ پرویز الٰہی کو 3 ایم پی او کے تحت 15 دن کیلئے اڈیالہ جیل میں نظربند کیا جائے گا۔۔۔

اس سے پہلے آج صبح لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔۔۔ عدالت نے تحریری حکم میں کہا تھاکہ پرویز الٰہی کو نیب یا کوئی اتھارٹی اور ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی جب کہ پرویز الٰہی کو کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں