آئی جی اسلام آباد کو 25 ہزار روپے جرمانہ ، رقم شیریں مزاری کو دینے کا حکم ڈاکٹر شیریں مزاری کے حوالے سے عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شیریں مزاری کے حوالے سے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پرآئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاہے۔۔۔پی ٹی آئی کی سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست میں پیشرفت ہوئی جس میں عدالت کے بار بارکے حکم کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے آئی جی اسلام آباد پر جرمانہ عائد کردیا۔۔۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے آئندہ سماعت سے قبل آئی جی25 ہزار روپے پٹیشنر شیریں مزاری کو دیں۔۔۔حکم میں کہا گیا ہے کہ 2 اگست کو آئی جی اسلام آباد کوایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا لیکن 10 اگست تک جواب جمع نہیں کرایا، عدالت نے ایک ہفتہ مہلت کی استدعا منظورکی مگر 29 اگست کو بھی آئی جی نے جواب جمع نہیں کرایا، آئی جی اسلام آباد کوآج بھی جواب جمع نہ کرانے پر25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں