میانوالی /راولپنڈی(پی این آئی)میانوالی میں باپ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ڈاکٹر سدرہ نیازی انتقال کر گئیں۔اہلِ خانہ نے ڈاکٹر سدرہ نیازی کے انتقال کی تصدیق کی ہے جو راولپنڈی کے ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ڈاکٹر سدرہ نیازی کے بھائی کی مدعیت میں والد کے خلاف مقدمہ درج ہے، تاہم ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔میانوالی پولیس کے مطابق ڈاکٹر سدرہ کو 10 روز قبل ان کے والد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر سدرہ مزید پڑھائی کے لیے ہاسٹل میں شفٹ ہونا چاہتی تھیں،
والد بیٹی کے ہاسٹل میں منتقل ہونے کے خلاف تھے۔زخمی لیڈی ڈاکٹر کو 20 اگست کو میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 9 روز سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج تھیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر سدرہ نیازی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں