پاک فوج کا ریسکیو اہلکار چیئر لفٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاک فوج کا ریسکیور اہلکار چیئر لفٹ تک پہنچ گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا بٹگرام میں ریسکیو آپریشن میں تیزی آگئی ہے ، ریسکیو آپریشن کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائر ل ہو رہی ہیں ، ویڈیو ز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار ہیلی کاپٹر کی مدد سے چیئر لفٹ تک پہنچ چکا ہے ۔ خیال رہے کہ یہ واقعہ صبح 7 بچے پیش آیا ، چیئر لفٹ میں 2اساتذہ و اسکول کے بچوں سمیت 8 افراد سوار ہیں، دو بچے بے ہوش ہوچکے ہیں،

پاک فوج کا امدادی آپریشن جاری میں ایس ایس جی کمانڈوز اور دو ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں۔اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر جیسے ہی چیئرلفٹ کے قریب پہنچا تو ڈولی نے ہلنا شروع کر دیا جسے کے باعث آپریشن میں مشکلات درپیش آرہی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں