پاک افغان سیریز، کرکٹ شائقین کو اب ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا بلکہ۔۔ بڑی خبر

ہمبنٹوٹا(پی این آئی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے کرکٹ شائقین کیلئے فری انٹری کا اعلان کر دیا گیا۔ سری لنکا کے مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں افغان کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں ہونے والی پاک افغان ون ڈے سیریز کیلئے شائقین بغیر ٹکٹس اسٹیڈیم آکر میچز دیکھ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں