لاہور (آئی این پی)بلاشبہ پاکستان میں فن اور ذہانت کی کوئی کمی نہیں ، لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی لڑکی آیت عاصمی نے عالمی شطرنج مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے نام کر دیا۔ذرائع کے مطابق قازقستان کے شہر اکتا میں منعقد ہونے والی ورلڈ سکول چیس چمپئن شپ میں پاکستان کی دس سالہ آیت عاصمی نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
یوم آزادی کے اس خاص موقع پر یہ تمغہ ننھی آیت نے پاکستان نے نام کر دیا۔دس سالہ آیت عاصمی نے بتایا کہ عالمی مقابلوں میں53ممالک کے400کھلاڑیوں نے حصہ لیاتھا۔ اس سیپہلے میں مالدیپ اورعمان میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہوں۔یوم آزادی کے خاص موقع پراپناتمغہ پاکستان کینام کرتے ہوئے آیت عاصمی نے کہا کہ میں پاکستان کی گرینڈماسٹربنناچاہتی ہوں جس کیلئے محنت کررہی ہوں۔آیت عاصمی کے والدعدنان بٹ کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی بیٹی پرفخرہیکہ اس نے عالمی مقابلے میں پاکستان کانام روشن کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں