بلوچستان سے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے پر اتفاق، سمری بھجوا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ترجمان وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیرِ اعظم اتفاق ہوگیا ہے اور وزیرِ اعظم اور قائدِ حزب اختلاف نے مشترکہ طور پر دستخط کر کے ایڈوائس صدر کو بھجوا دی ہے۔۔۔۔ اس معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف سے قائدِ حزب اختلاف نے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی تھی۔۔۔۔وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے قائدِ حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون اور 16 ماہ میں بطور بہترین حزبِ اختلاف کی قیادت پر شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

قائدِ حزب اختلاف راجا ریاض نے کہا ہے کہ ہم متفق ہیں کہ جو بھی نگران وزیرِ اعظم ہو وہ چھوٹے صوبے سے ہو، ہم نے اتفاق کیا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نگران وزیرِ اعظم ہوں گے۔۔۔۔انوار الحق کاکڑ بلوچستان سے 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے اور ان کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔۔۔۔انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چیئرمین بھی ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں