الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا ہے ۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو این اے 45 کرم سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہواہے۔

اس وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی آئین کےآرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت پانچ سال کے لیے نااہل ہوگئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں