اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق عمران خان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے انہیں کچھ دیر بعد اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا ۔ قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر زمان پارک لاہور میں پولیس ہائی الرٹ کر دی گئی تھی، ایس پی سول لائن زمان پارک میں موجود، ہیں مال سے دھرم پورہ جانے والے کینال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ پولیس نے زمان پارک جانیوالے تمام راستے بند کر دیئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں