مستقبل سے آئے پراسرار شخص کی دنیا کے خاتمے سے متعلق پیشگوئی

اسلام آباد (پی این آئی)ایک پراسرار سوشل میڈیا صارف جو کہ سن 2858 میں سفر کرنے کا دعویٰ کرتا ہے ، نے دنیا کے خاتمے کے بارے میں ایک خوفناک انتباہ جاری کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صارف جو سوشل میڈیا پر darknesstimetravel@ کے نام سے جانا جاتا ہے، مستقبل کے واقعات کے بارے میں عجیب و غریب پیشین گوئیاں کر کے 12,000  سے زائد فالوورز حاصل کر چکا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق

حال ہی میں اپنی تازہ ترین ویڈیو میں صارف نے کہا ہے کہ انسانوں کو اپنی نسل کو بچانے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ دوسری دنیا سے تعلق رکھنے والے دشمن دنیا کو تباہ کرنے کیلئے زمین کی طرف سفر کررہے ہیں۔پوسٹ جسے 30،000 سے زائد لائکس بھی مل چکے ہیں، میں صارف نے بتایا، ’ہاں! میں حقیقت میں وقت کا مسافر ہوں اور میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں کہ دنیا کیسے ختم ہوگی۔

اس نے مزید کہا کہ ایک مخلوق زمین کی طرف بڑھ رہی ہے جس کا نام The Vanguard ہے کیونکہ اسی نوع کی اس کی دشمن ایلیئنز نے اس کی دنیا تباہ کردی ہے اور اب وہ دی وینگارڈ کا پیچھا کرتے کرتے ہماری زمین کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ صارف نے بتایا کہ وینگارڈ ہمیں خبردار کرنے کے لیے سب سے پہلے زمین پر پہنچیں گے اور 12,000 لوگوں کو ایک دوسرے قابل رہائش سیارے پر لے جائیں گے جسے ‘کیپلر-186f’ کہا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close