تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو رات گئے گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی سینئر رہنما افتخار درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔۔۔۔ معتبر ذرائع کے مطابق افتخار درانی کو ان کی رہائش گاہ سے سادہ کپڑے پہنے اہلکاروں نے گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی کی گرفتاری کی اب تک کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔۔۔اس حوالے سے ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر افتخار درانی کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا ہے، ان سے متعلق تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں