پاکستانی گلوکارہ سونیا مجید کا منفرد اعزاز، دبئی متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا سے نواز دیا

دبئی (پی این آئی) پاکستانی گلوکارہ سونیا مجید کادبئی متحدہ عرب امارات میں منفرد اعزاز۔سونیا مجید کو دبئی متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا سے نوازدیا۔وہ پہلی اورواحد ایشیائی پاکستانی گلوکارہ ہیں، فن، ثقافت کے میدان میں قابل قدر کردار ادا کیا گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ اورخوبصورت آواز کی مالک معروف گلوکارہ سونیا مجید کو دبئی، متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزاسے نوازدیا، جس پرانہیں دنیا بھر سے اپنے مداحوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

سونیا مجید کاکہنا ہے کہ وہ مبارکباد پیش کرنیوالے اپنے مداحوں کی سپاس گزار ہیں۔ یاد رہے کہ سونیا مجید دبئی میں مقیم پہلی اوراب تک واحد ایشیائی پاکستانی خاتون گلوکارہ بھی ہیں جو اس سے قبل بھی اپنے فن گلوکاری کی بدولت متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔ان کے فن گلوکاری کوبیحد پسندکیااورسراہاجاتا ہے۔سونیا مجید نے فن اور ثقافت کے میدان میں ہمیشہ اپنا قابل قدر کردار ادا کیا ہے، انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کے باعث دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔دنیا بھر میں معیاری میوزک کوپسندکرنے والے خواتین وحضرات سونیا مجید کے مداح اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں