ریکارڈ توڑ بارشیں، 140سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بیجنگ (پی این آئی) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گزشتہ چند روز سے ہونے والی بارشوں نے 140 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میٹرولوجیکل سروس نے بدھ کو بتایا کہ ضلع چانگ پنگ میں وانگجیوان آبی ذخائر میں ہفتہ کی رات 8 سے بدھ کی صبح 7 بجے تک 744.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ بیجنگ میں بدھ کی صبح سیلاب کے لیے جاری ریڈ الرٹ کو ختم کر دیا گیا ہے کیونکہ پانی کا بہاؤ انتباہی نشان سے نیچے چلا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سمندری طوفان ڈوکسوری کے باعث ہونے والی بارشوں سےچین میں اب تک 11 شہری مختلف متعلقہ حادثات میں ہلاک ہو چکے ہیں ۔

close