ٹوکیو (پی این آئی) 2 سال اور 9 ماہ کے دوران بلا وجہ 2761 ڈائل کر کے ریسکیو کالز ملانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔۔ جاپانی میڈیا کے مطابق 51 سالہ بے روزگار خاتون کو ریسکیو کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ خاتون نے اگست 2020ء اور مئی 2023ء کے درمیان کئی مرتبہ اپنے گھر اور محلے سے مختلف ہنگامی وجوہات کے بارے میں ریسکیو سروس کو کالز کیں جن میں اس نے فائر ڈیپارٹمنٹ سے ایمبولینس بھیجنے، پیٹ میں درد، منشیات کی زیادتی، ٹانگوں میں درد کی شکایات کیں۔۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ خاتون کے کال کرنے پر جب بھی ایمبولینس اس کے گھر بھیجی جاتی تو وہ کہتی کہ میں نے کوئی فون کال نہیں کی۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو عملے کی جانب سے خاتون کو متعدد بار تنبیہ کی گئی کہ وہ جھوٹی کالیں کرنا بند کر دے تاہم 20 جون کو ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ نے پولیس میں رپورٹ درج کرا دی جس کے بعد خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں