بھکاری کا کشکول اٹھا کر باہر پھینکنا ہے، ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر دم لینے کا فیصلہ کیا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

خانیوال(آئی این پی)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیرنے کہا کہ ہے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کوموجودہ بحران سینکال کردم لیاجائیگا،بھکاری کا کشکول باہراٹھاکر پھینکناہے، دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے،فوج عوام سے ہے اورعوام فوج سے،فیصلہ کیا ہیکہ پاکستان کوموجودہ بحران سے نکال کردم لیاجائیگا۔

انہوںنے کہا کہ پاکستانی غیرت مند،غیوراور باصلاحیت قوم ہے،تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہراٹھاکر پھینکناہے،اللہ تعالی نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے،ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا ان شااللہ ،ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے،چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا،گرین انیشیٹووکا یہ دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے،عوام اورریاست کا رشتہ محبت اوراحترام کا ہے،سکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،سکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکیورٹی نا گزیر ہے ۔اپنے خطاب میں آرمی چیف نے علامہ اقبال کا شعر پڑھ کرملکی ترقی میں اہمیت پر زور دیا۔جنرل عاصم منیر نے شاعرمشرق علامہ اقبال کا شعر پڑھا کہ:۔افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر۔۔۔۔۔۔۔ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں