الیکشن میں جو فیصلہ ہوا اسے تسلیم کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف شرقپور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن میں جو فیصلہ ہوا اس کے سامنے سرتسلیم خم کریں گے۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق  ان کا کہنا تھا کہ ملک کے ساڑھے چار سال ضائع کیےگئے، نوازشریف کو جیل میں بند کیا گیا، اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، پچاس ارب روپے برطانیہ کے بینکوں میں پڑے تھے ،

برطانوی کرائم ایجنسی نے دو سال میرے خلاف تفتیش کی، این سی اے نے یہ اشتہار ساتھ لگایا کہ یہ پیسا پاکستان کے عوام کا ہے اور یہ پاکستان کے خزانے میں جائےگا مگر پیسا پاکستان کے خزانے میں نہیں آیا، پیسا سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں چلاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں