اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے میڈیا پرای ایم ایس کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیادقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سافٹ وئیربالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ای ایم ایس ٹریننگ ملتوی کرنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ ڈیٹا انٹری آپریٹرز جنہوں نے ٹریننگ میں حصہ لینا ہے وہی ووٹ اندراج، اخراج ، منتقلی اور درستگی پر20 جولائی 2023 تک مامور ہیں۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے ای ایم ایس سائٹ ویئرکیٹھیک کام نہ کرنے سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں